Monday, August 10, 2015

ایران اور امریکہ کے درمیان تعاون خارج از امکان نہیں، اوباما

 
 
صدر اوباما نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی بھی ایسا معاہدہ خارج از امکان نہیں جس کا مقصد خطے میں اسلامی شدت پسندی کو پنپنے سے روکنا ہو۔
امریکہ کے صدر براک اوباما نے ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے اس پر ایران اور خود امریکہ کے سیاسی حلقوں کی جانب سے ہونے والے اعتراضات کو مسترد کردیا ہے۔
اتوار کو امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' پر نشر کیے جانے والے ایک انٹرویو میں صدر اوباما نےکہا کہ جوہری معاہدہ شام میں برسوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے ایران –امریکہ تعاون کے آغاز کی بنیاد بن سکتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ان کا نہیں خیال کہ ایسا فوراً ہوجائے گا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ معاہدے پر عمل درآمد کی صورت میں دونوں ملکوں کے درمیان اس تعاون کا امکان موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی بھی ایسا معاہدہ خارج از امکان نہیں جس کا مقصد شام کی جغرافیائی ہیئت کو برقرار رکھنا اور خطے میں مسلمان دہشت گردوں کو پنپنے سے روکنا ہو۔
صدر اوباما نے الزام عائد کیا کہ ایران کے ساتھ گزشتہ ماہ طے پانے والے معاہدے کے مخالف امریکی – خصوصاً ری پبلکن ارکانِ کانگریس اس معاملے میں ایران کے ان سخت گیر حلقوں کے موقف کو تقویت پہنچارہے ہیں جو معاہدے کے حق میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی قانون سازوں کی جانب سے معاہدے کی مخالفت کا فائدہ ایران میں پاسدارانِ انقلاب، القدس فورس جیسے سخت گیر گروہوں اور ان ایرانی حلقوں کو پہنچ رہا ہے جو ایرانی حکو مت کے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کے مخالف ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں زمبابوے کو واحد ٹی20 میں 80رنز سے شکست

 
 
..نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹی20 میچ آج ہرارے میں کھیلا گیا۔ میچ میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 80رنز سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہرارے کے گرائونڈ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تو کیوی ٹیم نے بھی اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 198رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، ٹیم کی جانب سے اپنا پہلا ٹی20 میچ کھیلنے والے جارج ورکر نے 62رنز اسکور کیے، جبکہ زمبابوین بالرز کی جانب سے سین ولیمز نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم 199رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر صرف 118رنز بنا سکی، ٹیم کی جانب سے کریگ اروئن 42رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم کیویز بالرز کی جانب سے ایدم ملین اور مچل مکیلیگن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Thursday, August 6, 2015

സൗദിയില്‍ പള്ളിക്കു നേരെ ചാവേറാക്രമണം; 17 പേര്‍ മരിച്ചു

റിയാദ്: വടക്കുപടിഞ്ഞാറന്‍ സൗദിയില്‍ ഷിയാ പള്ളിക്കുനേരെയുണ്ടായ ചാവേറാക്രമണത്തില്‍ 17 പേര്‍ കൊല്ലപ്പെട്ടു. കൊല്ലപ്പെട്ടവരെല്ലാം സുരക്ഷാ ഉദ്യോഗസ്ഥരാണ്. 

അസീര്‍ പ്രവിശ്യയിലെ അഭയിലെ പള്ളിക്കുനേരെയാണ് ആക്രമണമുണ്ടായത്. സുരക്ഷാ ഉദ്യോഗസ്ഥരെയാണ് അക്രമകാരികള്‍ ലക്ഷ്യം വെച്ചതെന്ന് കരുതുന്നു. 

ആരാണ് ആക്രമണം നടത്തിയതെന്ന് അറിവായിട്ടില്ല. മെയില്‍ ഇതേ മേഖലയിലെ ഷിയാ പള്ളിക്കുനേരെയുണ്ടായ ആക്രമണത്തിന്റെ ഉത്തരവാദിത്തം ഐ.എസ് ഏറ്റെടുത്തിരുന്നു.

Saturday, August 1, 2015

لند ن میں ذا تی طیا رہ کو حا دثہ ‘ ا سا مہ بن لا دن کے 2 رشتہ دار ہلا ک

لند ن : بن لادن خاندان کے نجی طیارے نے جنوبی لندن کے ہیمسشائرایئرپورٹ سے اڑان بھری جو تھوڑی ہی دیر بعد ایئرپورٹ کے قریب کاروں کے گودام پر جاگرا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں اسامہ بن لادن کی سوتیلی ماں اور بہن شامل ہیں۔ دوسری جانب برطانوی پولیس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ نجی طیارے میں پائلٹ سمیت 4 افراد سوار تھے تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔ حادثے کے فوری بعد لاشوں کی شناخت کئے بغیر برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف السعود نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا جب کہ سعودی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام کے ساتھ مل کر حادثے کی تحقیقات کی جائیں گی اور لاشوں کو سعودی عرب منتقل کرنے کے لئے بھی رابطے شروع کردیئے گئے ہیں۔

عرا قی فو ج کے آپریشن میں دا عش کے 108 جنگجو ہلاک

بغدا د : عراقی فضائیہ نے دارالحکومت بغداد سے 428 کلومیٹر دور مغرب میں صوبہ انبار کے اتباہ قصبے میں داعش پر بمباری کی جس میں13جنگجو ہلاک ہوگئے۔ المدہق علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران مزید 12جنگجو مارے گئے۔ رمادی کے مغرب میں20 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ انبار کے دیگر علاقوں میں فورسز نے 30 جنگجوؤں کو ہلاک اور متعدد بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنادیا۔ کرما، دھیرا، ادجلا اور الفارس کے علاقوں میں بھی داعش کے 23جنگجو مارے گئے۔ امریکی فوج کی بمباری سے عراقی سرحد کے قریب شامی علاقے میں داعش کے زیر استعمال 2 پل تباہ ہوگئے۔ دریں اثنا امریکی فوج نے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر 41 فضائی حملے کیے ہیں۔ دوسری طرف شام کے شمال میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسند شامی گروہ النصرہ فرنٹ نے امریکی تربیت یافتہ باغیوں پر حملہ کر کے 11 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

تلنگا نہ چیف منسٹر کے سی آر کو ورلڈ اکنا مک فورم کی میٹنگ کے لئے چین میں مد عو

حید ر آ باد : چیف منسٹر کے چند ر شیکھر راو کو ورلڈ اکنا مک فو ر م کی سا لا نہ میٹنگ دی نیو چمپینس 2015 ’ کیلئے چین نے مد عو کیا ہے جو دا لیان ‘ چین میں 9 ستمبر سے 11 ستمبر تک منعقد ہو گی ۔ سو ئز ر لینڈ کی ورلڈ اکنا مک فورم کے مینجنگ ڈا ئرکٹر فلپ رو زیر نے کے سی آر کو دعوت نا مہ سو نپا ۔ ا س میٹنگ میں نئے جدت ‘ سا ئنس اینڈ ٹکنا لو جی پر ز ور دیا جائے گا ۔ اس میٹنگ میں 1500 شرکاء کی شر کت کی امید ہے ۔

Wednesday, July 29, 2015

امریکہ میں اسرائیلی جاسوس کی 30 سال بعد رہائی کا امکان

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدا ہی سے 30 سال قید کے بعد جانتھین پولارڈ کو رہائی دی جا سکتی تھی
امریکہ میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قید امریکی بحریہ کے ایک اہلکار کے وکلا کا کہنا ہے کہ تیس سال قید کاٹنے کے بعد ان کے موکل کو نومبر میں رہا کیا جائے گا۔
جانتھن پولارڈ امریکی بحریہ میں انٹیلیجنس تجزیہ کار تھے اور 1987 میں انھیں اسرائیل کو خفیہ امریکی دستاویزات دینے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے اس خیال کو رد کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے پیدا ہونے والے کشیدگی میں کمی کے لیے پولارڈ کو رہا کیا جا رہا ہے۔ جانتھن پولارڈ کا معاملہ دونوں ممالک کے درمیان کئی سالوں سے تناوع کا باعث ہے۔
پولارڈ کی رہائی کی افواہیں کئی روز سے گردش میں ہیں اور کئی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی رہائی ایران کے ساتھ مغربی ممالک کے جوہری معاہدے سے منسلک ہے۔
تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ابتدا ہی سے 30 سال قید کے بعد جانتھین پولارڈ کو رہائی دی جا سکتی تھی اور ان کی رہائی کافیصلہ کرنے والے حکام امریکی انتظامیہ کے کسی اور ادارے کے دباؤ میں نہیں تھے۔
جانتھن پولارڈ کے وکلا کا بھی یہی کہنا ہے کہ ان کے موکل کی رہائی کا مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت سے کوئی تعلق نہیں۔
ادھر امریکی وزیرِ خارجہ نے امریکی ایوانِ زیریں کی کمیٹی کے سامنے ایرانی جوہری معاہدے کی تفصیلات پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جانتھن پولارڈ کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ ’میں نے اس سلسلے میں کسی سے بات تک نہیں کی ہے۔‘
ساٹھ سالہ پولارڈ نے امریکی بحریہ میں بطور سویلین انٹیلیجنس تجزیہ کار 1979 میں سروس شروع کی اور تھوڑے ہی عرصے کے بعد انھوں نے خفیہ امریکی دستاویزات پیش کرنا شروع کر دیں۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے ماضی میں بھی امریکہ سے ان کی رہائی کی کوشش کی ہے
بحریہ اور ایف بی آئی کے حکام نے 1985 میں ان سے پوچھ گچھ کی جب یہ معلوم ہوا کہ انھوں نے دفتر سے کچھ خفیہ دستاویزات چوری کیے ہیں۔ جاسوسی کے الزامات کے پیشِ نظر انھوں نے اسرائیلی سفارتخانے میں پناہ لینے کی کوشش کی مگر اسرائیلی حکام نے انھیں اس کی اجازت نہیں دی اور جلد ہی ایف بی آئی نے انھیں گرفتار کر لیا۔
ابتدا میں اسرائیل نے اس بات کی تردید کی کہ جانتھن پولارڈ ان کے جاسوس تھے تاہم 1996 میں انھیں اسرائیلی شہریت دی گئی اور اس سےس دو سال قبل اسرائیل نے ان کے ایجنٹ ہونے کا اعتراف بھی کیا۔
پولارڈ کا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ انھوں نے اسرائیل کو دستاویزات اس لیے دیے کیونکہ امریکی اپنے اتحادی کو اہم معلومات فراہم نہیں کر رہا تھا۔
ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انھیں سزا غلط دی گئی اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے ماضی میں بھی امریکہ سے ان کی رہائی کی کوشش کی ہے۔
گذشتہ سال اسرائیلی فلسطینی مذاکرات میں امریکہ نے پولارڈ کی رہائی کا لالچ دینے کی کوشش کی تھی تاہم وہ مذاکرات ہی ناکام ہوگئے۔