Sunday, September 27, 2015

راولپنڈی میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق


زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں انکی طبی امداد جاری ہے:فوٹو:فائل
راو لپنڈی: پیرودھائی بس اسٹینڈ کے قریب مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق جب کہ 2 بچے زخمی ہو گئے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں پیرودھائی بس اسٹینڈ کے قریب ایک مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے میاں بیوی اپنے دو بچوں سمیت ملبے تلے دب گئے تاہم امدادی ٹیموں نے پہنچ کر زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں میاں بیوی دم توڑ گئے جب کہ دونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خاتون خانم اورجبار کے نام سے ہوئی ہے، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد بروقت اسپتال پہنچائے جاتے تو ان کی جان بچائی جاسکتی تھی۔

Thursday, August 20, 2015

: کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کوئٹہ: کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا۔ دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اسلحہ اور منشیات برآمد کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر پولیس، ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا انتہائی خطرناک دہشت گرد کمانڈر گرفتار کر لیا۔ گرفتار کئے جانے ولا کمانڈر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اس سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشاف کی توقع ہے -    

اہم حریت رہنما گھروں میں نظر بند

سری نگر: بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات روکنے کے لیے کشمیری رہنماؤں کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی کشمیری رہنماؤں کو سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت نے بھارت کو آگ لگا دی۔ بھارت نے کشمیری رہنماؤں کو سرتاج عزیز سے ملاقات نہ کرنے کی وارننگ دی اور بھارتی سیکورٹی اداروں نے حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ سید علی گیلانی، میر واعظ سمیت اہم رہنماؤں کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا، پاکستانی ہائی کمیشن نے پاک بھارت سلامتی مشیروں کی ملاقات سے قبل کشمیری رہنماؤں کو سرتاج عزیز سے ملاقات کے لیے بلایا ت -    

جوہری توانائی کے ٹو منصوبے کا سنگ بنیاد

کراچی: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہید شجاع خانزادہ کا مشن پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھے گا،دہشت گرد بزدلانہ کارروائیاں کر کے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز جوہری توانائی کے منصوبے کے ٹو کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر مملکت عابد شیر علی، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم  نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس منصوبے سے پاک چین دوستی مزید پروان چڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ  ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور ملک میں افراط زر کی شرح کم ہو رہی ہے، حکومت ملک میں امن کے لیے فیصلہ کن کارروائی کر رہی ہے، ملک میں امن کے قیام تک تمام ذمہ دار ادارے کام کرتے رہیں گے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شجاع خانزادہ کی شہادت سے ان کا مشن نہیں رکے گا بلکہ ان کا مشن پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھے گا، پاکستان کی معیشت میں شفافیت بڑھ رہی ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اچھا تاثر پیدا ہو رہا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو توانائی بحران سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے، ماضی کی نسبت لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی ہوئی ہے، ہمارے دیہی علاقوں کو بجلی بحران کا سامنا ہے، لوشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے ساحل پر ایٹمی بجلی گھر کینپ 1972 میں قائم کیا گیا تھا، اس کی پیداواری صلاحیت 150 میگاواٹ اور مدت 2002 تک تھی مگر بعد ازاں اس کو اپ گریڈ کر کے دوبارہ فعال کر دیا گیا، جبکہ رواں برس کینپ ٹو اور کینپ تھری بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی، یہ دونوں بجلی گھر 1100 ، 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکیں گے، جبکہ پلانٹس کی تکمیل 2019 اور 2020 تک ہو سکے گی - See  

Monday, August 10, 2015

جھارکنڈ کے مندر میں بھگدڑ سے 11افراد ہلاک، 50زخمی


 
جھارکنڈ کے ایک مندر میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے باعث 11افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئے ہیں۔  میڈیا کے مطابق جھارکنڈ کے دیوگڑھ بدھم مندر میں رسمی پوجا پاٹ کے دوران بھگدڑ مچنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 50افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس و ریسکیو اہلکاروں کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے، جنہوں نے کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دینے کے ساتھ ان کا علاج بھی کیا جارہا ہے۔

برطانوی ملکہ الزبتھ کو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف



رطانوی شدت پسندوں کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوئم، شہزادہ چارلس اور وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو دھماکے میں ہلاک کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کی 1رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہفتے کو وسط لندن میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی سترویں سالگرہ کی تقریب میں برطانوی جہادیوں نے ملکہ الزبتھ دوئم کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس تقریب میں ملکہ الزبتھ سمیت شہزادہ چارلس، شاہی خاندان کے دیگر افراد اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت سیکڑوں معززین شرکت کریں گے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق داعش کے کمانڈرز تقریب میں پریشرککر بم کا دھماکا کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ برطانوی وزارت داخلہ کو بھی دہشتگردوں کے اس منصوبے کی اطلاع دے دی گئی ہے، جس کے بعد پولیس اورایم آئی فائیو نے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں۔

ٹیکساس،نارتھ ہیوسٹن میں گھر سے8 افراد کی لاشیں برآمد


امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک گھر سے آٹھ افراد کی لاشیں ملی ہیں،گھر میں موجود مشتبہ حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ٹیکساس کے علاقے نارتھ ہیوسٹن سے ملنے والی لاشوں میں چھ بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں معمول کی چیکنگ کے دوران گھر کی کھڑکی سے ایک لاش نظر آئی جس کے بعد پولیس نے گھرکے اندر گھسنے کی کوشش کی،لیکن اندر موجود حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ کر دی،جس کے بعد مشتبہ شخص نے خود ہی سرینڈر کر دیا۔ہلاک ہونے والوں کی عمریں 6 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔