تبصرے
کراچی: سندھ رینجرز نے صوبے بھر میں عید الاضحیٰ کے دوران قربانی کی کھالوں سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 236 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبے بھر میں کھالیں جمع کرنے سے متعلق سندھ حکومت کے ضابطہ اخلاق کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے، اس دوران صوبے بھر سے 356 افراد کو گرفتار کرکے 18ہزار 37 کھالیں ضبط کرلیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں ایم کیو ایم، جماعتِ اسلامی، اہلِ سنت و الجماعت، جماعتہ الادعوۃ، سنی تحریک اور میمن برادری کے افراد شامل ہیں۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 288 کو پولیس کے حوالے جب کہ 32 کو رہا کردیا گیا تاہم گرفتار ملزمان میں سے 36 مختلف سنگین جرائم میں ملوث ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔
No comments:
Post a Comment