Monday, August 10, 2015

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں زمبابوے کو واحد ٹی20 میں 80رنز سے شکست

 
 
..نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹی20 میچ آج ہرارے میں کھیلا گیا۔ میچ میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 80رنز سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہرارے کے گرائونڈ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تو کیوی ٹیم نے بھی اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 198رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، ٹیم کی جانب سے اپنا پہلا ٹی20 میچ کھیلنے والے جارج ورکر نے 62رنز اسکور کیے، جبکہ زمبابوین بالرز کی جانب سے سین ولیمز نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم 199رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر صرف 118رنز بنا سکی، ٹیم کی جانب سے کریگ اروئن 42رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم کیویز بالرز کی جانب سے ایدم ملین اور مچل مکیلیگن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

No comments:

Post a Comment