کوئٹہ: کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا۔ دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اسلحہ اور منشیات برآمد کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر پولیس، ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا انتہائی خطرناک دہشت گرد کمانڈر گرفتار کر لیا۔ گرفتار کئے جانے ولا کمانڈر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اس سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشاف کی توقع ہے -
No comments:
Post a Comment