Monday, February 22, 2016

نیب کا 50ن لیگ کے سرکردہ لوگوں کیخلاف تحقیقات کاعندیہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے 50 سرکردہ رہنماں کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے خلاف بھی ایک ارب روپے کرپشن کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کی 50 اعلی مقتدر شخصیات کے خلاف کرپشن تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے ان شخصیات پر سرکاری زمینیں ہتھیانے ، سرکاری فنڈز ہضم کرنے اور اختیارات کا ناجائز اختیارات کے استعمال کرنے کے الزمات ہیں ۔گورنر پنجاب کو بہاالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس میں مبینہ ایک ارب روپے کی کرپشن بارے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ رفیق رجوانہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے قانونی مشیر تھے جب یہ کرپشن کی گئی نیب نے اس سکینڈل میں وائس چانسلر ، رجسٹرار وغیرہ کو پہلے ہی حراست میں لے رکھا ہے ۔شاہ صدر میں سرکاری زمین کی لیز پر الاٹمنٹ ، چنیوٹ میونسپل کمیٹی کے فنڈز سے دریائے چناب پر پل کی تعمیر اور ناجائز اثاثے بنانے پر شریف خاندان کے مقتدر شخصیات جن میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، حمزہ شہباز شریف ، سلمان شہباز اور رمضان شوگر مل کے دیگر ڈائریکٹرز سے پوچھ گچھ کئے جانے کا امکان ہے ۔ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اختر گورچانی کے خلاف کرپشن تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات اور سابق وزیر جیل خانہ جات کے خلاف قیدیوں کے لئے 3 ارب روپے کی ناقص غذائی اشیا خریدنے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے آڈٹ حکام نے اس سکینڈل کا انکشاف کیا ہے ۔ رانا ثنا اللہ اور رانا مشہود کے خلاف کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے اور سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کے الزامات کی تحقیقات التوا میں پڑی ہیں ۔ ایم پی اے سردار آصف نکئی ،ایم این اے رانا اسحاق ، ایم این اے افتخار شاہ کے خلاف کرپشن تحقیقات شروع کئے جانے کا امکان ہے ۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے وارث کھکو اور حسنین کنسٹرکشن کمپنی کی مالک راشدہ یعقوب کے خلاف کرپشن تحقیقات بھی التوا کا شکار ہیں ۔ اورنج ٹرین منصوبہ کے ایم ڈی کے علاوہ میٹروبس منصوبہ راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر حنیف عباسی و دیگر اعلی افسران کے خلاف کرپشن تحقیقات کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں 65 کروڑ روپے کے پٹرول خریدنے بارے بھی اعلی پولیس حکام کے خلاف تحقیقات آخری مرحلہ میں ہیں اس میں آئی جی پنجاب و دیگر اعلی افسران کو شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے ۔نیب ذرائع کے مطابق پنجاب کے اعلی بیوروکریسی کے خلاف التوا میں پڑے اربوں روپے کرپشن مقدمات کو بھی جلد حتمی نتیجہ تک پہنچایا جائے گا ۔وزیر اعظم نواز شریف ، شہباز شریف کے خلاف پہلے ہی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں ۔

No comments:

Post a Comment