لندن میں بی بی سی کی اردو سروس سے منسلک ماہ پارہ صفدر نشریات کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم سرگودھا سے اور اعلیٰ تعلیم جامعہ پنجاب سے حاصل کی جہاں سے انہوں نے انگریزی کا ایم اے کیا اور پھر لندن یونیورسٹی سے وئیمن سٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری لی
پاکستان میں ریڈیو اور پاکستان ٹیلی ویژن کی نیوز کاسٹر کے حوالے سے انکی دنیا بھر میں شناخت ہے انکی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز لاہور ریڈیو سے اور پی ٹی وی کے لاہور مرکز سے ہوا اور بعد وہ ریڈیو کے مرکزی بیوز روم اسلام آباد اور پی ٹی وی اسلام آباد سے منسلک رہیں
انیس سو نوے کے اوائل میں انکو بی بی سی اردو سروس لندن کے لیئے منتخب کیا گیا جہاں وہ آج تک مصروف کار ہیں
نشریات کی دنیا میں خدمات کے طور پر اندرون متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں
ماہ پارہ صفدر کئی برسوں سے شعر گوئی کے تخلیقی عمل کو اپنائے ہیں لیکن انہوں نے شاعری کی بجائے نشریاتی دنیا کو اپنی پہچان بنایا ہے اور شاعری کو فقط اظہار کے ایک میڈیم تک ہی محدود رکھا ہے۔ انکے والد سید حسن عباس زیدی،سسُر مصطفیٰ علی ھمدانی اور شوہر صفدر ھمدانی ادبی دنیا میں اپنی شناخت رکھتے ہیں لیکن ماہ پارہ صفدر کی ادبی دنیا میں اپنی الگ انفرادیت ہے
ٹی وی ریڈیو کی یاداشتوں پر مشتمل بی بی سی کی ان لائن سیریز کی مقبولیت کے بعد ان دنوں وہ ان یاداشتوں کو کتابی صورت دینے میں مصروف ہیں جو جلد ہی شائع ہو گی
عالمی اخبار پر انکے خبری تجزیے شائع ہوتے رہتے ہیں
No comments:
Post a Comment