Sunday, June 21, 2015

الجزیرہ کے صحافی احمد منصور کو برلن ایئر پورٹ پر گرفتار کیا گیا ہے


مصر کی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری پر قطر کے عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے صحافی کو جرمنی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق الجزیرہ چینل کے صحافی احمد منصور کو اس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب وہ قطر ایئر لائنز کے ذریعے برلن سے دوحہ جارہے تھے۔

الجزیرہ چینل کے صحافی احمد منصور کا نام لیے بغیر جرمن پولیس کے ترجمان مائک گروئر نے کہا ہے کہ حکام کی جانب سے 52 سالہ مصری نژاد برطانوی صحافی کو گرفتار کیا ہے اور وکیل ان کے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے اتوار کو غور کریں گے۔

ہفتے کے روز رات گئے احمد منصور نے اپنے سوشل میڈیا آکاونٹ پر پیغام دیا ہے کہ انھوں نے جرمن حکام کو انٹر پول کی وہ ای میل دیکھائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ان کے لیے مطلوب نہیں ہے۔

گذشتہ سال اکتوبر میں عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ نے رپورٹ کیا تھا کہ انٹر پول نے مصری حکومت کی جانب سے منصور کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

احمد منصور نے حال ہی میں القاعدہ کی شام میں لڑنے والی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ کے سربراہ کا انٹر ویو کیا ہے۔

یاد رہے کہ 2011ء میں مصر کے دارالحکومت قائرہ کے تحریر اسکوئر پر ایک نامعلوم غیر مسلح وکیل پر تشدد کرنے کے الزام میں احمد منصور کو 15 سال کی قید سنائی گئی ہے۔

مصری فوج کی جانب سے 2013ء میں قطر کے حمایت یافتہ اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کے باعث کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر 2013 میں مصر کی سیکیورٹی فورسز نے ایک ہوٹل پر کارروائی کے دوران ’الجزیرہ انگریزی‘ کے زیر استعمال ایک کمرے سے 3 صحافیوں کو گرفتار کیا تھا اور ان پر دہشت گردوں کا ساتھ دینے اور قومی سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

کینڈا کے شہریت رکھنے والے قائم مقام بیوروچیف محمد فہمی اور مصری پروڈیوسر باہر محمد کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلین صحافی پیٹر گریسٹ کو رواں سال فروری میں ملک بدر کیا جاچکا ہے

No comments:

Post a Comment